|
ہدایت نامہ
نماز اور دیگر فرائض و واجبات کا اہتمام کریں۔
اپنا جسم اور لباس پاک صاف رکھیں، مسواک
کی مداومت کر کے منہ کو
صاف ستھرا رکھیں۔
سگریٹ، پان،
تمباکو، کچا پیاز، لہسن اور دیگر بدبو دار چیزوں سے پرہیز کریں۔
اگر شروع میں نہ کر سکیں تو فوراً کلی کریں اور الائچی اور سونف
کا استعمال رکھیں۔
گالی گلوچ، فحش
گفتگو اور غیبت کرنے سے زبان کو بچائیں۔
کپڑوں پر خوشبو
کا استعمال اپنی عادت بنائیں۔
کوئی بھی وظیفہ
اپنے پیر ارادت کی اجازت کے بغیر شروع نہ کریں۔
اگر ابھی تک کسی سے بیعتِ ارادت نہیں ہوئی تو
permission@haqqaniya.org
پر ای میل کر کے اجازت طلب کر لیں۔ جو وظیفہ شروع کرنا چاہ رہے
ہوں، اس کا حوالہ ضرور دیں۔ اپنے پیر ارادت یا ہم سے اجازت ملنے پر سب سے
پہلے ایک مرتبہ دو نفل نماز پڑھ کر حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ
علیہ و اٰلہ وسلم کو بطور ہدیہ پیش کریں۔ پھر آپ کے وسیلے سے
تمام انبیاء کرام علیھم السلام، تمام صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ
علیھم، تمام اولیاء کرام رحمت اللّٰہ علیھم اور شیخ المشآئِخ،
حامیٔ شریعت، ماحیٔ بدعت، زبدۃُ العارِفین، عاشق ربَّانی، حکیمِ
امراضِ روحانی و جسمانی، محمد ریاضُ الحق فاروقی قریشی سراجی
حقانی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کو بطور ہدیہ پیش کریں۔ پھر ان تمام
شخصیات کا وسیلہ اور واسطہ دے کر اپنے شیخ، تمام اراکینِ سلسلہ
سراجیہ حقانیہ
اور اپنے لیے دین، دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے گڑگڑائیں۔
خیال رہے کہ اِس نفلی نماز کی ہر رکعت میں ثناء، سورۃ الفاتحۃ،
آیۃ الکرسی اور گیارہ مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں۔ |